ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پِک اَپ ٹرک کی ٹکر سے بزرگ شہری ہلاک

پِک اَپ ٹرک کی ٹکر سے بزرگ شہری ہلاک

Wed, 09 Aug 2017 13:15:13    S.O. News Service

منگلورو9؍اگست (ایس او نیوز)سڑک پار کرنے کے دوران ایک پِک اَپ ٹرک کے ٹکرانے کی وجہ سے ایک بزرگ شہری پدمانابھا اچاریہ (۷۹)ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ کرشنا پورا کے رہنے والے بزرگ شہری پدمانابھاکو ایک مذہبی جلسے میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹتے وقت سورتکل کے قریب ٹرک نے ٹکر ماری۔جس سے ان کے سر اور کمر میں سخت چوٹ آگئی تھی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں ڈاکٹروں نے ان کے ہلاک ہوجانے کی تصدیق کردی۔

حادثے میں ملوث پک اپ ٹرک اورڈرائیورمحمد صادق کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے سورتکل ٹریفک پولیس اسٹیشن میں حادثے کا کیس درج کیا ہے۔


Share: